کورونا

کورونا وائرس سے مزید 83 ہلاکتیں، 3 ہزار 689 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 689 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 440 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 79 ہزار 867 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے