اسحاق ڈار

حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے جس کے لیے حکومت فنڈز جاری کرچکی ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں، امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی۔ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو ہم بھی تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے