کورونا وائرس

کورونا سے مزید اکتیس افراد جاں بحق، کیسز کی شرح چھ فیصد سے تجاوز

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکتیس شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ کیسز کی شرح چھ فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37690 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2327 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصد رہی اور یہ شرح گزشتہ تقریباً 2 ماہ کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 956 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 329 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 43670 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے