ایل پی جی

چوبیس گھنٹوں میں دو بار ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چوبیس گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دو بار اضافے سے شہری شدید پریشان جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے احتجاج کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ دو بار اضافے سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی مہنگی کرنے کے خلاف 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ کنونشن میں 31 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کو حتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کنونشن کے بعد ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے