خورشید شاہ

بڑھتی ہوئی آبادی سے ملک میں غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جس تیزی کے ساتھ آبادی بڑھ رہی ہے اس سے غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، نااہل حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک صحیح غذا نہیں دیں گے مائیں صحت مند بچے پیدا نہیں کر سکتیں، نیوٹریشن حکومتی ذمہ داری ہونی چاہیئے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آبادی پر کنٹرول نہیں کیا تو خطرناک صورت حال پیدا ہوگی،1947 میں تین کروڑ سے زائد تھی آج ہم 24 کروڑ ہوچکے ہیں، اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو پھر غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے