الیکشن کمیشن

سینیٹ انتخابات کے لئے انتخابی مہم کی ڈیڈ لائن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب  سینیٹ انتخابات کے لیے انتخابی مہم کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے،  اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق کی پاس داری کریں، کوئی سیاسی جماعت اور امیدوار مرکز اور صوبوں میں جلسے نہیں کر سکیں گے، پولنگ کے وقت سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں چلائی جانے والی انتخابی مہم کا وقت یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب ختم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ایوان بالا کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی عمل مذہبی تعصب اور ملکی نظریے کے خلاف نہ ہو، سیاسی جماعتیں، امیدوار، ووٹرز اور الیکشن ایجنٹس مخصوص رائے کی تشہیر نہیں کریں گے اور ملکی سالمیت اور پارلیمان کی بالادستی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار، پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کسی بھی غیر قانونی سرگرمی اور کرپشن میں ملوث نہیں ہوں گے، صدر مملکت اور تمام صوبوں کے گورنر کسی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی تصویر بنانے والا کوئی بھی آلہ پولنگ اسٹیشن میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے