مسلم لیگ ن

نوازشریف کے نزدیک حکومت میں رہنے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ لیگی رہنما

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نزدیک حکومت میں رہنے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، بصورت دیگر حکومت میں رہنا کا کوئی فائدہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے حوالے سے تاحال مشاورت چل رہی ہے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور بہترین کی جاسکتی ہے تو اس حکومت کو آگے لے کر چلنا مناسب ہے۔

رہنما ن لیگ محسن شاہ نواز رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ اگر معاشی صورتحال میں بہتری نہیں لائی جاسکتی اور حالات بگڑتے جائیں، معاشی عدم استحکام نہیں پیدا ہوتا تو پھر اس حوالے سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ عوام کے لیے مہنگائی کم کرنے اور سستا پیٹرول دینے کیلئے ہمیں حکومت میں رہنا چاہیے۔ ہمارا اصل مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے تھا، مہنگائی بڑھنے اور قیمتیں بڑھنے سے ہماری اہمیت میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے