وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال

پانی چوری کی شکایات کا ازالہ کریں گے، ایکشن بھی ہوگا، سہیل انور سیال

کراچی (پاک صحافت) وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے وفاقی حکومت اور ارسا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارسا دن دیہاڑے سندھ کا پانی چوری کر رہا ہے، پانی چوری کی شکایات کا ازالہ کریں گے، ایکشن بھی ہوگا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کہتے ہیں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، تو کیا سندھ کا پانی چوری کرکے حکومت بنائیں گے؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے سندھ میں پانی کی قلت پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جس طرح ملک میں سائبیرین پرندے آتے ہیں اسی طرح سندھ میں اسلام آباد کے پرندوں کی آمد جاری ہے۔

واضح رہے کہ سہیل انور سیال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ میں بیٹھ کر کاش یہ سب کو یہ بھی بتاتے کہ یہاں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔ فیڈرل فنڈڈ منصوبوں میں سندھ کو اہمیت کیوں نہیں دی جاتی، سندھ آج بھی کم پانی لے رہا ہے، پنجاب 90 فیصدسے زائد پانی لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے