سراج الحق

کوئٹہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سراج الحق کی شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کوئٹہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے الکاروں کے لواحقیقن کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خود کش دھماکے کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا کرے، ان کے لواحقین کو صبر عطاء کرے۔ خیال رہے کہ انہوں نے  زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں آج مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کےبعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے