بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی حکومت کی ہر پالیسی عوام مخالف ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملتان (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ہر پالیسی عوام مخالف پالیسی ہے، حکومت کو غریب کا کوئی احساس نہیں ہے۔  پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو چور اور ڈاکو سمجھا تو معیشت کون چلائے گا؟

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اس موقع پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم آئین پر چلیں گے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔قومی اسمبلی میں یہ رواج نہیں رہا کہ ہم ایک دوسرے کا مؤقف سنیں، اس لیے ضرور ہمارے اور ان کے مؤقف میں فرق ہو گا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کے دوران  پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں، ہر کسی کو چور اور ڈاکو سمجھا تو معیشت کون چلائے گا؟ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے دیئے، کسان خوش حال نہیں ہو گا تو پاکستان بھی خوش حال نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے