دھماکا خیز مواد

کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، دھماکا خیز مواد بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں سینکڑوں بم دھماکے ہوچکے ہیں جن کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے