بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کی سیلاب متاثرین کی بحالی و امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کاموں کو مزید تیز کرے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت اور پارٹی رہنماوں کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں اور وزرا کو سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو اب تک صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزرا اور پارٹی رہنمائوں کو اپنے حلقوں میں رہنے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سردی کا موسم شروع ہو رہا ہے، سیلاب متاثرین کو سخت سردی سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے