مریم نواز

ایک خاتون نے چوری کی ہے تو وہ بنی گالہ کے محل میں کیوں؟ مریم نواز

سوات (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے نام لیے بغیر بشریٰ بی بی کو نشانے پر لے لیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جب آپ کے بچے لندن میں آرام سے ہیں یہاں کے بچے سلاخوں کے پیچھے کیوں؟ جب ایک خاتون نے چوری کی ہے تو وہ بنی گالہ کے محل میں کیوں ہے؟ یہ جن موکلوں اور جنوں کے بل پر حکومت کر رہے تھے انہیں وہ بھی چھوڑ کر بھاگ گئے، نواز شریف کی بیٹی کسی کی گرفتاری پر خوشی نہیں مناتی۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے بھی سہالہ ریسٹ ہاؤس جانے کی پیشکش کی گئی، بی کلاس دینے کی پیشکش کی گئی، لیکن میں نے یہ سہولتیں لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل میں والد کے ساتھ جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والے سدا نہیں رہتے، نواز شریف نےجن کی 10 سال حکومت رہی، ان کے جھوٹ گنوائے ہیں، جس نے لوگوں کو چور چور کہا، آج وہ پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا، جس نے چوری کے جھوٹے الزام لگائے وہ چور نکلا اس کا خاندان بھی چور نکلا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگوں نے کہا کہ نواز شریف پھر نہیں آئے گا، وہ لوگ تاریخ کے کوڑے دان میں اور نواز شریف آپ کے درمیان موجود ہے، نواز شریف آپ کا دکھ دیکھتا ہے تو اپنا دکھ بھول جاتا ہے، انہیں تاحیات نااہل کرنے والے آج دیکھتے تو ہوں گے، نواز شریف کی بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کرنے والے آج دیکھتے تو ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو ووٹ کی پرچی کو پرچی نہ سمجھنا، یہ آپ کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے