خلائی مشن

گوشت کھانے کے عادی حضرات کے لئے مریخ پر کوئی گنجائش نہیں

کیلیفورنیا (پاک صحافت) اگر آپ مریخ پر ایلون مسک کی رہائشی کالونی میں رہنے کے خواہش مند ہے تو پھر آپ کو گوشت خوری کی عادت ترک کرنی پڑے گی، کیونکہ گوشت کھانے کے عادی حضرات کے لئے مریخ پر جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار لنک اور برین چپ جیسے اچھوتے منصوبوں کے خالق ایلون مسک مستقبل میں انسانوں کے لیے سرخ سیارے پر رہائشی کالونی بنانے کے تصور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کالونی میں لوگ شیشے کے بنے گنبدوں میں رہنے کے ساتھ اپنے لیے غذا بھی شمسی توانائی پر چلنے والے ہائیڈرو پونک فارمز میں اگائیں گے۔

واضح رہے کہ انسانوں کو مختلف سیاروں پر بسانے کے خواہش مند ایلون مسک کا پہلا ہدف سرخ سیارے پر ایک مستحکم رہائشی آبادی کا قیام ہے۔ ایلون مسک کے اس منصوبے کے بارے میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ مارس پر رہائش اختیار کرنے والے پہلے 100 افراد کو محدود وسائل کی وجہ سے صرف سبزیوں پر ہی گذارا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ  فی الحال وہاں گلہ بانی کرنا ممکن نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے