رانا ثناء اللہ

کمشنر راولپنڈی کیساتھ ذہنی مسئلہ کافی عرصے سے ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کمشنر راول پنڈی لیاقت علی چٹھہ بڑے عرصے سے میرے دوستوں میں شامل ہیں، ان کے ساتھ ذہنی مسئلہ کافی عرصے سے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لیاقت علی شاید ذہنی مسئلے پر ٹریٹمنٹ بھی لے رہے تھے، خودکشی کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر تندرست نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ 12 صوبائی اور 6 قومی اسمبلی کی سیٹوں کی طرف بعد میں جائیں، پہلے لیاقت علی کی ذہنی صحت کا تعین ہونا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی کی ذہنی صحت ٹھیک ہے تو بطور گواہ انہیں لایا جائے، دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہر صورت میں ہونی چاہیے۔ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر راول پنڈی میرے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں، اتنا بڑا کوئی معاملہ ہوتا تو شاید لیاقت علی چٹھہ مجھے ضرور بتاتے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے