مشعال ملک

کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔ مشعال ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی مظالم پر خاموش ہے مگر کشمیر کے لوگ کب تک پر امن رہیں گے؟ غزہ میں خواتین بچوں اسپتالوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کشمیر میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ کشمیر میں پرامن تحریک کو سبوثاز کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، کشمیر میں بھارتی فوج نے عوام کو کئی سال سے محاصرے میں رکھا ہے، کشمیر پر پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات بے نتیجہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تمام لیڈر شپ کو جیل مین بند کردیا گیا، 2024 میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پلاننگ ہورہی ہے، 2024 میں بھارت میں الیکشن کا سال ہے بھارت نے مظالم بڑھا دیے ہیں، بھارت میں ہندتوا سے اب ملٹی نیشنل کمپنیوں کو خطرہ ہے۔ بھارت کی دہشتگردی سے اب پوری دنیا غیرمحفوظ ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے