مظاہرے

پرتشدد مظاہروں کے دوران دفاعی تنصیبات اور ہسپتال سمیت 22 عمارات کو نقصان پہنچایا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت جانب سے تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران تباہ ہونے والی 22 عمارات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فہرست میں جی ایچ کیو راولپنڈی، ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہداء سرگودھا اور پی اے ایف بیس میانوالی شامل ہیں۔ کراچی میں ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔

فہرست کے مطابق ای سی پی آفس پشاور، ریڈیو پاکستان پشاور، موٹروے انٹرچینج سوات، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد اور مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس، سروس ہسپتال، عسکری ٹاور، پی ایم ایل این آفس، کلمہ چوک، لبرٹی چوک کے قریب کار شو روم، تھانہ شادمان اور درجنوں پولیس موبائلز کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے