وزیراعلی پنجاب کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سےجاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں پی ڈی ایم جماعتوں کےاجلاس میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رینجرز اور ایف سی کے دستے گورنر ہاؤس کے اندر بھی تعینات ہیں، مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے