شہبازشریف بن سلمان

وزیراعظم کی سعودی ولیعہد سے ملاقات، پاک سعودی تعاون پر تبادلہ خیال

شرم الشیخ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولیعہد بن سلمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک سعودی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلے کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے