جہانگیر ترین

کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں، جہانگیر ترین

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خان نے اعلان  کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پارٹی کسی سیاستی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی۔رہنماؤں نے یہ فیصلہ لاہور میں ایک اجلاس کےدوران کیا۔  پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہمارا خواب ہے جسے پورا کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی،کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں، نیا پاکستان بنانا خواب ہے جسے ضرور پورا کریں گے۔  ادھر پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ عام صارفین کو 300 یونٹ بجلی اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے مفت بجلی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے