انوارالحق کاکڑ

انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے جس کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ایک قومی مقصد ہے جس کیلئے ہم سب متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سمیت معاشرے سے تمام منفی رویوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیو ویکسین پلانے کیلئے ہمیں ہر بچے تک پہنچنا ہے، پاکستان میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسداد پولیو اور زچہ و بچہ کے علاج کیلئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران کئی پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پولیو کے خاتمہ میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، انسداد پولیو کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ انسداد پولیو کا عالمی دن ڈاکٹر جونس سالک کی سالگرہ کی یاد میں منایا جاتا ہے جن کی سربراہی میں 1950ء کے عشرے کے اوائل میں انسداد پولیو ویکسین کی تیاری عمل میں لائی گئی، ویکسین کی بدولت دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد کو پولیو کے موذی مرض سے نجات ملی، اگر یہ ویکسین تیار نہ کی جاتی تو آج دنیا میں صورتحال مختلف ہوتی۔ پاکستان میں 1988ء میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا، اس وقت دنیا کے 125 ممالک میں پولیو کا وائرس موجود تھا اور ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچے پولیو سے معذور ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج 99 فیصد دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے اور پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو کے کیسز سامنے آرہے ہیں، پاکستان نے پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، 2022ء میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 22 تھی جو اب کم ہو کر صرف 4 رہ گئی ہے، پاکستان میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسداد پولیو اور زچہ و بچہ کے علاج کیلئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے