کرپشن کی بیماری نے اداروں اور معیشت کو تباہ کیا

کرپشن کی بیماری نے اداروں اور معیشت کو تباہ کیا: سراج الحق

لاہور( پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ایم سی ہائی سکول وزیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی بیماری نے اداروں اور معیشت کو تباہ کیا، ملک کو کرپشن سے بچانے کے لیے سیاست دانوں کی ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کروناخوف ناک لیکن کرپشن ملک کے لیے اس سے بڑی بیماری ہے ۔ اتنی جلدی دیمک لکڑی کو نقصان نہیں پہنچاتی جتنا ان نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے ملک کو پہنچایا ہے ۔ سابقہ اور موجودہ حکومتوں کا رویہ اور عمل ایک جیسا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر سابقہ حکمرانوں نے جو کام ادھورا چھوڑا تھا اس حکومت نے مکمل کیا ہے ۔ سابقہ حکومتوں نے عوام پر صرف ظلم اور جبر کیا موجودہ حکومت نے اس کی انتہا کر دی ۔ عوام ملک سے نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قرآن کی حکمرانی ہو۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف  کے دور حکومت میں کرپشن کا مرض پورے ملک میں پھیل گیاہے : سراج الحق

انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے حکومت میں آ کر اس ملک میں اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں،عوام 19 فروری کو پی پی 51 میں ترازو پر مہر لگائیں تاکہ ان مسائل سے نجات مل سکے۔ ہمارے حکمران ہمارے نہیں ورلڈ بنک، آئی ایم ایف اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔ ان ایجنٹوں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کی بیماری نے اداروں اور معیشت کو تباہ کیا۔ پاکستان کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہو گیا۔ آج ہماری حالت یہ ہو گئی کہ ملائیشیا نے ہمارا جہاز پکڑا۔ سٹیل ملز، ریلوے، پی آئی اے تباہ ہو گئی۔ قوم جانتی ہے کہ جماعت اسلامی نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں، جماعت اسلامی اس ملک کا نظریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے