عبدالقادر پٹیل

کراچی کے عوام نے چور دروازے بند کردیئے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل

کراچی (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے چور دروازے بند کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان اپنی جماعت کے جرائم پر معافی مانگیں، پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزام تراشی کا فیشن ختم ہو چکا ہے، حافظ نعیم یہ بتائیں کہ افغان جہاد کے دوران جماعت اسلامی کے لیڈروں کو کتنے گرین کارڈ ملے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ضیاء دور میں عوام دوست عبدالخالق اللہ والا کے ووٹ مسترد کر کے عبدالستار افغانی کو جتوایا گیا۔ 1970 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کراچی سے 19 نشستیں جیتی تھیں، ان انتخابات میں جماعت اسلامی کی کراچی سے صرف ایک نشست تھا۔ ہر آمر کے دور میں جماعت اسلامی سکھی اور خوشحال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم میں جرات ہے تو 9 مئی کے جرم کی کھل کر حمایت کریں، چیئرمین پی ٹی آئی اور سراج الحق آپس میں اتحاد کر لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے