مشاہد حسین سید

افغانستان میں امریکہ کو شکست ایک تاریخی واقعہ ہے، مشاہد حسین سید

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے افغانستان  کی حالیہ صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اتفاق رائے سے ایک وسیع البنیاد حکومت قائم کی جائے، جس میں سب گروپوں کی نمائندگی ہو۔

تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکہ کو شکست ایک تاریخی واقعہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ افغانستان میں ایک ایسی حکومت قائم کی جائے جس میں سب گروپوں کی نمائندگی ہو۔

واضح رہے کہ مشاہد حسین کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی وحدت اور اس کی سالمیت، آزادی و خودمختاری کا مضبوط اور اسکا برقرار رہنا پاکستان کے قومی مفاد میں ہے، اس سلسلے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے، ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے جسے افغان عوام آگے لائیں گے ان سے ہم برادرانہ تعلقات قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے