مرتضی وہاب

کراچی کے شہریوں کیلئے پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کیلئے پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور رہنما پیپلزپارٹی مرتضی وہاب نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں کچھ لوگ روز فرش، گاڑی اور سڑک بھی دھوتے ہیں لیکن کچھ پانی کو ترس گئے ہیں، پانی کی منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی اور ایسا کرتے ہوئے پھر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کیلئے کام کرکے دکھائیں گے، اگر انہوں نے پانی کے معاملے پر جان چھڑانی ہوتی تو کہتے کہ ایک مافیا ہے جو پانی نہیں پہنچنے دیتا، کراچی میں پانی فراہمی کے دو ذریعے ہیں، ایک حب ڈیم جہاں سے 100 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے، لیکن لائن لاسز اور لیکجز کی وجہ سے بمشکل 50 سے 55 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال پی آئی ڈی سی نالہ اوورفلو ہوجاتا ہے اور یہ وہ کرتے ہیں نہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، عید پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے بولے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی ہے، انہوں نے شہریوں سے بھی ساتھ دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے