وزیراعلی سندھ

کراچی کے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن بڑی قربانیوں کے بعد بحال کیا ہے، کسی کو شہر کے امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید نے ملاقات کی۔ جس میں مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی سے کورنگی میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ کے واقعے اور اس میں جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں معلومات لی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ شہر میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں، شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جائے، شرپسند و قانون شکن کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت شہر میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شہر قائد اور صوبے میں جسکو سیاست کرنی ہے پرامن سیاست کرے، اس شہر کا امن ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد بحال کیا ہے، اسکو کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے