بلاول بھٹو

کراچی کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی روک کر ملکی معیشت پر کاری ضرب لگائی گئی ہے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعجب ہے  کہ صرف کراچی کے صنعتکاروں کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹورداری نے کراچی کی صنعتوں کیلئے سوئی گیس کی فراہمی منقطع کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف کراچی کی ہی صنعتوں کو گیس کی فرہمی بند کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزردای نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی روک کر ملکی معیشت پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی 14 گیس فیلڈز میں بحالی کے مبینہ دعوے کے بعد کراچی کی صنعتوں کو گیس فراہمی بند کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے