قومی اسمبلی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری، پی ٹی آئی سینیٹرز کی شرکت

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوگیا، جس میں پی ٹی آئی سینیٹرز بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا ہے، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کررہے ہیں، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز طویل عرصے بعد شرکت کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے پہنچے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے ایوان میں داخل ہوتے ہوئے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی، عمران تیرے جانثار بے شمار، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی رہنماء شہزاد وسیم نے کہا کہ پہلی بار پی ٹی آئی سینیٹرز مشترکہ اجلاس میں آئے ہیں، ہمارے ارکان قومی امور پر بات کریں گے۔ قومی اسمبلی کا ایوان کافی عرصے سے نامکمل ہے، قانونی اور آئینی طریقے سے اس ہاؤس کو جلد مکمل کیا جائے، قوموں کی تاریخ میں کچھ دن اہمیت کے حامل اور سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ کرانے کا عذر پیش کیا گیا کہ فنڈز نہیں ہیں، آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ذمہ داری پوری کرنے کیلئے کسی ڈائریکشن کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے ڈائریکشن دی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان پر بحث ہوگی، قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، معاشی صورتحال، کشمیر، سی پیک اور خارجہ پالیسی پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے