کشتی

انڈونیشیا میں سیلفی لینا پڑا بھاری کشتی الٹ گئی، 7 افراد ہلاک

جاوا {پاک صحافت} شوق تو انسانوں کو بہت سے ہوتے ہیں لیکن کچھ شوق کبھی کبھی بہت بھاری پڑ جاتے ہیں ایسا ہی ایک شوق جو بھاری پڑا وہ انڈونیشیا میں ہوا جب انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں سیلفی لینے کی کوشش کی گئی تو کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20 سیاح کشتی کی ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کا سوار ہونا تھا جب کہ کشتی کو ایک 13 سالہ بچہ چلا رہا تھا۔ 17 ہزار سے زائد جزیروں والا ملک انڈونیشیا میں کشتی حادثات کے واقعات عام ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں اسی جزیرے میں ماہی گیروں کی کشتی ٹکرانے کے بعد 30 افراد ڈوب گئے تھے جن میں صرف 17 کی لاشیں نکال جاسکی تھیں لیکن 13 افراد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے