حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک  اسٹار حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور وارڈ کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔  حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق حریم شاہ نے مریضوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھ میں ڈرپ لگ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حریم شاہ کے ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے