فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا استعمال کرکے پھینک دینا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے