دفعہ 144

کالعدم ٹی ٹی پی کی پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

پشاور (پاک صحافت) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے سکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے خاندان والوں کو اغوا کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل آئی جی، صوبہ بھر کے ڈی پی اوز سی سی پی او پشاور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

آئی جی پولیس نے صوبہ پھر کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کو متنبیہ کیا کہ پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز نے اپنے خاندان کے مقام، نقل حرکت کی تفصیلات، تصاویر اور دیگر معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی ٹیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی نگرانی کر رہی ہیں۔

اعلامیہ میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے سختی سے تمام پولیس کے افسران اورماتحت اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے اپنی شناخت، تفصیلات، اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ان کو فوری ہٹا دیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار اپنی تصاویر سوشل میڈیا بشمول واٹس ایپ پر بھی اپ لوڈ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

لاہور کے 50 علاقوں میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے 50 علاقوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے