کیپٹن صفدر

قوم مہنگائی میں مر رہی اور جنرل باجوہ دبئی میں شاپنگ کے مزے لوٹ رہے۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ قوم مہنگائی میں مر رہی اور جنرل باجوہ دبئی میں شاپنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئین کی جنگ لڑ رہا ہوں، آئین نے مجھے حقوق دیے ہیں، مجھ پر مقدمے کے پیچھے با اثر ہاتھ تھے۔ قوم مہنگائی میں مر رہی ہے اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ رات ہی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وائٹ گولڈ خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور قمر جاوید باجوہ نے ملک تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے