حسن مرتضیٰ

کاشتکاروں کے گھروں میں گھس کر زبردستی گندم نکالنا ریاستی دہشتگردی ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ چنیوٹ میں کاشتکاروں کے گھروں میں گھس کر زبردستی گندم نکالنا ریاستی دہشتگردی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی غریب کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر بیوروکریسی کی بدمعاشی میں رکاوٹ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ جس غریب کسان نے پاکستان کی غربت چھپائی اس کے گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ، کاشتکاروں کو کھاد ڈیزل اور پانی کی مشکلات کا سامنا رہا مگر کوئی ریاستی ادارہ مدد کو نہ آیا۔

واضح رہے کہ سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ کھاد کے حصول کے لیے کسانوں نے پولیس کے ڈنڈے لاٹھیاں اور تشدد سہا، ریاستی ادارے سرمایہ دار اور ذخیرہ اندوز عناصر پر تو ہاتھ ڈال نہیں سکے۔ بیوروکریسی کارکردگی دکھانے کے لیے اب غریب کسانوں پر طاقت آزمائی کر رہی ہے۔ افسران ہوش کے ناخن لیں اگر کسی کسان پر گندم کے حصول کے لئے تشدد ہوا تو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے