شہبازشریف

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے متاثرین میں لاکھوں روپے کے چیکس تقسیم کردیے

پشاور (پاک صحافت) وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے متاثرین میں لاکھوں روپے کے چیکس تقسیم کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں بارش اور برف باری کے متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہے، میں آج پشاور میں آپ کی داد رسی کیلئے پیش ہوا ہوں۔ ہم بارش سے تباہ مکان کی تعمیر کیلئے رقم دیں گے اور متاثرین کی مدد کرکے دین اور دنیا کمائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مکمل تباہ مکان کے اہلِ خانہ کو 7، 7 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جزوی متاثر مکان کے مکینوں کو 3، 3 لاکھ روپے دیں گے۔ انہوں نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 20 ، 20 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو 5، 5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 23 فروری کو طوفانی بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ پشاور میں طوفانی بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس آفت کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے