بلاول بھٹو

دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ایک ناکام کوشش کی، وزیر خارجہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے، دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ایک ناکام کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھی۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں غیر ملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ناصرف وین میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ اطراف میں گھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے