اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کا بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت کے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے راستوں کی نگرانی کریں گے، سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ سے اجازت کے ساتھ مختص مقام پر احتجاج کیا جائے، راستوں کی بندش سے اسلام آباد کے شہریوں، طلباء اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے