جنرل عاصم منیر

9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کرنے کا وقت آگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کثرت سے جمع کیے گئے ناقابل تردید شواہد کو نہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جاسکتا ہے، بگاڑ پیدا کرنے کی تمام تر کوششیں اور فرضی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پناہ لینے کی تمام تر کوششیں بے سود ہیں، قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، ملک دشمن عناصر اور ان کے حامی پروپیگنڈا سے معاشرتی تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، 25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہرے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے والوں اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ اب وقت آگیا ہے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے