روبینہ خالد

بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش ہوئی تو نتائج خطرناک ہوں گے۔ سینیٹر روبینہ خالد

پشاور (پاک صحافت) روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے، جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی اراکین کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

پی پی رہنما روبینہ خالد کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے پاس نااہل اور کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا یہ سنہری موقع ہاتھ آیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شکست کے خوف سے تحریک انصاف کے اراکین، وزراء اور مشیران کھلے عام الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے