ڈیڈ لائن ختم، زمان پارک کی طرف جانیوالے راستے بند، پولیس الرٹ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی جس کے پیش نظر سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس اور سکیورٹی ادارے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ زمان پارک جانے والے راستے مکمل بند ہیں اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف موجود ہے۔ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنےکاحکم دیا ہے، پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کے قریب کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے