شرمیلا فاروقی

ڈونلڈ لو نے کوئی نئی بات نہیں کی، ہم سب یہی کہہ رہے ہیں۔ شرمیلا فاروقی

کراچی (پاک صحافت) شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو نے کوئی نئی بات نہیں کی، ہم سب یہی کہہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا جسے انہوں نے امریکی سازش قرار دیا۔ سائفر ایک حقیقت ہے جس کی کاپی بھی موجود ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا تھا۔

شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی تحریک عدم اعتماد آتی تھیں، پی ٹی آئی حکومت کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئی۔ پاکستان کا کوئی الیکشن 100 فیصد شفاف نہیں ہوا، ہر الیکشن میں مختلف نوعیت کی دھاندلیاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہم فارم 45 پر احتجاج کررہے تھے، آج پی ٹی آئی فارم 45 پر احتجاج کر رہی ہے۔ جاننا چاہتی ہوں پی ٹی آئی نے اس پر کتنی پٹیشن دائر کیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے