جاوید لطیف

ڈوبی معیشت اور ملک کو نوازشریف ہی باہر نکال سکتے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ڈوبی معیشت اور ملک کو نوازشریف ہی اس بحران سے باہر نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ یو اے ای، قطر، سعودی عرب اور چین سے معاملات طے کریں گے، آئی ایم ایف، آئی پی پیز سے معاہدوں کے گرداب سے نکالنے کے لیے ازسرِنو دیکھیں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان کے لیے عزم، پختہ ارادہ، فکرمند ہونا دیکھ کر اطمینان ہوا، کارکن لیڈر کو سمجھانے نہیں جاتا، کارکن اپنی رائے دیتا ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے ہونی چاہیے، ن لیگ تمام سیاسی قوتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لیول پلیئنگ فیلڈ 9 مئی کے دہشت گردوں کے لیے نہیں مانگ سکتا، ہم اپنے ریاستی اداروں کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے لوگ نہیں۔ مسلم لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے پیٹرول بم کبھی نہیں بنائے، ہم نے مسلح جتھے تیار نہیں کیے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ تمام ریاستی اداروں میں خود احتسابی پر عمل کرنے کا طریقہ کار موجود ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کرنا ہماری خواہش نہیں، ریاست کی ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے