ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنادی جس کے سربراہ وہ خود ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایڈہاک کمیٹی میں مصطفی کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوری اور رضوان بابر شامل ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے مرحلے میں تمام شعبے، صوبائی کمیٹیاں، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔

ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے