خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت کی تجویز دے دی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، باہمی نفرت عروج پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پرغور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے