پرویز رشید

پرویز رشید نے قرض سے متعلق عمران خان کے دعوے کو مسترد کردیا

لاہور (پاک صحافت) پرویز رشید نے قرض سے متعلق عمران خان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دعووں کی طرح ان کا یہ دعوی بھی جھوٹا اور حقیقت کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں قرضوں سے بنائے گے اثاثے روزگار کی فراہمی اور قومی اثاثوں میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ ہم نے ملکی تعمیر و ترقی کے لئے وہ پیسہ استعمال کیا ہے لیکن عمران خان نے جو قرضہ لیا تھا وہ کون کھا گیا ہے۔

پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ حقائق کے منافی باتیں کرنا عمران خان کی عادت بن چکی ہیں۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ عام شہری کا جینا محال ہوگیا ہے۔ عمران خان مسائل حل کرنے کے بجائے سابقہ حکومتوں پر الزام ڈال کر مطئن ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے