مٹی کا تیل

مٹی کاتیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری  کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر مٹی کاتیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں  ایک روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت 85 روپے77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے