چین پاکستان

چین کا سی پیک اور اقتصادی ترقی کیلیے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

بیجنگ (پاک صحافت) چین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر و ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے تھر کول پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوگی۔ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک اور اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

چینی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے مثبت نتائج اقتصادی ترقی اور توانائی کے شعبے میں بہتری صورت میں نظر آئیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا کہ سی پیک اور تھر کول پروجیکٹ سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی، لوگوں کو روزگار حاصل ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے