عظمی بخاری

حکومت کے بولنے سے کوئی بندہ کرپٹ نہیں ہوجاتا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان  پر تنقید کے نشتر چلا دیئے، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم عوام کے اندر ہمیشہ سرخرو ہوئے، حکومت کے بولنے سےکوئی بندہ کرپٹ نہیں ہو جاتا، جوخود چور ہےانہوں نے سیاسی مخالفین پر ہر طرح کا الزام لگایا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگاتے ہیں۔ عمران خان صاحب نے آج تک ہتک عزت کے دعوؤں کا جواب نہیں دیا ، خاتون اول کس حیثیت میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہیں؟

واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ن لیگ کو ہر عدالت سے کلین چٹ ملتی رہی، جھوٹے الزام کوثابت کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں پنجاب حکومت نے اسمبلی فلور پر تحریری جواب دیا کہ کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے