چین پاک

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض موخر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے لیے قرضہ 2 سال کے لیے مؤخر کیا ہے، اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں،چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے