چین پاکستان

چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقیں شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان نے پیر کو چینی سرزمین پر مشترکہ فضائی تربیتی مشق کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں افوج کے درمیان تربیت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کو مزید وسعت دینا ہے۔ شاہین (ایگل) – ایکس کے عنوان سے یہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان 10 ویں مشترکہ تربیتی مشق ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مشق میں مشترکہ دفاع و جوابی اقدامات جیسے معمول کے جنگی منظرناموں میں تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مشق میں حصہ لینے کے لیے دونوں فریق لڑاکا طیارے، ابتدائی انتباہی طیارے اور کئی دیگر قسم کے طیارے بھی شامل ہیں۔

ساتھ ساتھ زمینی افواج جیسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، ریڈار اور سگنل والے دستے بھیجیں گے۔ چینی بحریہ کے ایوی ایشن یونٹ بھی تربیت میں شریک ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان “شاہین (ایگل)” سیریز کا آغاز مارچ 2011 میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے